22 اگست 2014 - 15:41
امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو کی تصدیق

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں امریکی صحافی جیمز فولی کے قتل کی ویڈیو کے اصل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  امریکہ کی قومی سلامتی کونسل نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں امریکی صحافی جیمز فولی کے قتل کی ویڈیو کے اصل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ عراق اور شام میں سرگرمِ عمل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے فولی کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ان کا سر قلم ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں جیمز فولی کا قاتل بظاہر برطانوی لہجے میں کہتا ہے کہ یہ قتل داعش کے خلاف امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ 40 سالہ جیمز فولی مشرقِ وسطیٰ سے گلوبل پوسٹ اور خبر رساں ادارے اے ایف پی سمیت دیگر نیوز اداروں کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ فولی سنہ 2012 میں شام میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ ویڈیو میں ایک دوسرے قیدی کو بھی دکھایا گیا ہے جس کا شدت پسندوں نے ایک امریکی رپورٹر کے طور پر تعارف کرایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی ترجمان کیٹلن ہیڈن نے کہا ہے کہ اگر یہ ویڈیو صحیح ہے تو ہم ایک بےگناہ امریکی صحافی کی بہیمانہ قتل سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔

.......

/169